کے ٹائٹینیم اسپانسر!

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL 2023 میں ٹائٹینیم اسپانسر

پاکستان سپر لیگ 2023 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فیملی میں بطور ٹائٹینیئم اسپانسر شامل ہونا BJ Sports کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ فرنچائز عمر ایسوسی ایٹس کی ملکیت ہے، جو 2015 میں قائم ہوئی اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں واقع ہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان میں خصوصاً بلوچستان میں ایک مضبوط اور پُرجوش فین فالوونگ رکھتی ہے، اور PSL کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔ اس ٹیم نے 2019 میں PSL چیمپئن شپ جیتی، جبکہ 2016 اور 2017 میں دو مرتبہ رنر اَپ رہی۔

گلیڈی ایٹرز کے پاس دنیا کے کچھ بہترین پلیئرز موجود ہیں، جن میں سرفراز احمد، عمر اکمل، اور جیسن رائے شامل ہیں۔ ٹیم کی قیادت اس وقت سرفراز احمد کے سپرد ہے، جبکہ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سابق پاکستانی وکٹ کیپر معین خان انجام دے رہے ہیں۔

مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز PSL کی ایک مضبوط اور پُرعزم ٹیم کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یہ ٹیم اپنے جارحانہ جذبے، عزم، اور میدان میں بے مثال مزاحمت کے لیے مشہور ہے۔